22 اکتوبر 2011 - 20:30

محرم الحرام کی آمد سے قبل صدر زرداری سمیت پاکستان کی اہم شیعہ شخصیات کالعدم دہشت گرد گروہوں کے نشانے پر ہیں ۔

ابنا:  اطلاعات کے مطابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کوایک خط موصول ہواہے جس میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی جانب سے انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ علی شیر حیدری اور طالبان کے سرغنہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا ۔ نواب شاہ پولیس نے مقامی مدرسہ پر چھاپہ مار کر خط بھیجنے والے دو دہشت گرد وں استاد عبدالقدیر اور استاد عبد الوہاب کو گرفتار کرلیا، گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔گرفتار شدگان کا تعلق ایک کالعدم دہشت گرد گروہ سے ہے،یاد رہے کہ چند ماہ قبل حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کالعدم دہشت گرد گروہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں میں شامل شیعہ رہنمائوں ذوالفقار مرزا،حیدر عباس رضوی،علامہ عباس کمیلی اور دیگر اہم شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتا ہے۔...........

/169